7 جون، 2023، 5:21 PM

عراق، عوامی رضاکار فورسز کے آپریشن میں داعش کے درجنوں دہشت گرد ہلاک

عراق، عوامی رضاکار فورسز کے آپریشن میں داعش کے درجنوں دہشت گرد ہلاک

حشد الشعبی کے رہنما کے مطابق دیالہ، صلاح الدین اور کرکوک میں حساس اداروں اور دوسرے ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر عوامی رضاکار فورسز کے جوانوں نے کامیاب کاروائیاں کیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بنیادی کردار ادا کرنے والی عوامی رضاکار فورسز (حشد الشعبی) کے رہنما محمد التمیمی نے المعلومہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے تین صوبوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے درجنوں کارندے ہلاک ہوگئے ہیں۔ عوامی رضاکار فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر صلاح الدین، دیالہ اور کرکوکے کے صوبوں میں کامیاب آپریشنز کئے ہیں۔
حشد الشعبی کے رہنما کے مطابق مرنے والوں کی اکثریت کو ہوائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

حشدالشعبی کے خفیہ اہلکار ان صوبوں میں زیادہ فعال ہیں۔ داعش کے خلاف کاروائی کے سلسلے میں مسلح افواج کے دوسرے اداروں سے بھی تعاون کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں پیدل فوج چلنا دشوار ہے وہاں فضائیہ کے بمبار طیاروں سے مدد لی جارہی ہے۔ فضائی حملوں کے نتیجے میں داعش کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے گذشتہ تین مہینوں کے دوران داعش کی ہلاکتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہینوں میں داعش کے 50 سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں جن میں 9 اعلی کمانڈر بھی شامل ہیں۔ یہ دہشت گرد تین صوبوں صلاح الدین، دیالہ اور کرکوک میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔

یاد رہے کہ عراق نے تین سال داعش کے خلاف کاروائی کے بعد 2017 میں دہشت گرد تنظیم کے خاتمے کا اعلان کیا تھا لیکن دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد کے صوبوں میں داعش کے دہشت گرد خفیہ کاروائیاں کرتے رہے ہیں۔

News ID 1917033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha